فلمسٹار لائبہ خان کی سالگرہ تقریب،شوبز ستاروں و ٹک ٹاکرز کی شرکت

جمعہ 8 اگست 2025 12:29

فلمسٹار لائبہ خان کی سالگرہ تقریب،شوبز ستاروں و ٹک ٹاکرز کی شرکت
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء) معروف فلمسٹار و ماڈل لائبہ خان کی سالگرہ تقریب،شوبزستاروں وٹک ٹاکرزکی شرکت،تفصیلات کے مطابق فلمسٹار لائبہ خان کی سالگرہ کی تقریب گذشتہ روزمقامی ریسٹورنٹ میں منعقدکی گئی جس میں معروف شوبزسٹارز وٹک ٹاکرزنے شرکت کی جن میں اداکارہ و گلوکارہ،عینی طاہرہ،ماڈل روبینہ سیال،عینی باجوہ،روبی شہزاد،علی لو،زوئی ملک،سنگم خان،ٹائیگرشاہ ،گلوکار عامر سیال اور فلمسٹار ،ماڈل و ٹک ٹاکربیاخان کے ساتھ ساتھ دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر لائبہ خان نے سالگرہ کا کیک کاٹا مہمانوں نے لائبہ خان کو پھول اور تحائف پیش کیئے اس موقع پر سب مہمانوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور مختلف گانوں پر ڈانس بھی کرتے رہے اس سالگرہ تقریب میں اداکارہ لائبہ خان کی فیملی بھی شریک تھی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہاکہ وہ اپنی سالگرہ ہر سال اسی دھوم دھام سے مناتی ہیں اور ان کی سالگرہ کی تقاریب سالگرہ سے ایک ہفتہ قبل شروع ہوجاتی ہیں جو سالگرہ کے ایک ہفتہ بعد تک جاری رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

لائبہ خان کا کہناتھا کہ یہ سب ان کے چاہنے والوں اور ان کے دوست احباب کا پیار ہے کہ وہ ان کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اور انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔لائبہ خان کا کہناتھا کہ انہوں نے اس سالگرہ میں لمیٹڈ مہمانوں کو مدعوکیاتھا مگر جتنے آئے ان کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کیا جو مدتوں یاد رہے گا آخرمیں پرتکلف ڈنرکا اہتمام بھی کیا گیاتھا۔