پاکستان کی معروف پروڈیوسرعمارہ حکمت کی سالگرہ تقریب شوبز شخصیات سمیت قریبی دوستوں کی شرکت

جمعہ 8 اگست 2025 12:26

پاکستان کی معروف پروڈیوسرعمارہ حکمت کی سالگرہ تقریب شوبز شخصیات سمیت ..
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)پاکستان کی معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سالگرہ تقریب شوبز شخصیات سمیت قریبی دوستوں کی شرکت سالگرہ کے موقع پر ان کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سُپر ہٹ فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کی کو پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اپنی سالگرہ فیملی اور شوبز ستاروں کے ساتھ منائی۔

جبکہ اپنی سالگرہ کے ساتھ فیشن ڈیزائنر رانا نعمان اور لیجنڈری فلم ڈائریکٹر بلال لاشاری کی سالگرہ کا بھی کیک کاٹا گیا اس موقع نامور اداکارہ حمائمہ ملک اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی، گلوکار فارس شفیع، شرمین خان محسن نوید رانجھا افراح ہمایوں سمیت دیگر نے سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات بھیجے اور اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیامعروف ہدایتکار بلال لاشاری سمیت دیگر نے عمارہ حکمت کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر عمارہ حکمت نے اپنے فیملی ممبران دوست احباب اور شوبز شخصیات کو ان کی سالگرہ کے لمحات کو یادگار بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ان کو مختلف فنکاروں اور ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت کا شمار ان چند فلم۔ میکرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پہلی پروڈیوس کردہ فلم سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے جبکہ ان دنوں میوزک پلیٹ فارم ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میی بطور کو پروڈیوسر ہے