مولانا عبدالماجد کے بھائی امتیاز احمد کا انتقال ہو گیا،مختلف شخصیات کا اظہار افسوس

جمعرات 12 جنوری 2023 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2023ء) پاکستان امن کونسل(صوبہ سندھ)کے صوبائی صدر، مدرسہ تعلیم القرآن کے مہتمم و جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر کے خطیب مولانا عبدالماجد فاروقی کے چھوٹے بھائی امتیاز احمد کا اچانک انتقال ہو گیا جن کی تدفین کے لئے میت کراچی سے مظفر گڑھ لے جائی گئی جہاں مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کلر والی قبرستان تحصیل جتوئی ضلع مظفر گڑھ میں ہوئی، جس میں عزیز اقارب سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی، مولانا عبد الرزاق ہزاروی، مفتی محمد عدنان مدنی، یوم فاروق اعظم آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سید رئیس احمد ،سرپرست اعلی حضرت مولانا عبد الرشید نعمانی ،قاری خلیل احمد بندھانی ،حکیم عبد المتین خان ،محمد فاروق ماموں، نوشاد عالم، علامہ مفتی قمر الدین ملانو، شہاب الدین شیخ، قاری امین اللہ، قاری عبد الرحمن، مولانا داد عثمانی، قاری نذیر شکار پوری، حاجی نثار مہر، محمد طارق عارفی، مولانا ثنا اللہ پھل، مولانا حفیظ اللہ بروہی، حبیب اللہ لاکھو، ظفر اللہ لاکھو، اصغر کھوسو، محمد فہد رئیس، ظفر بلوچ، وسیم بلوچ، قاری محمد اسلام، سماجی رہنما اسلم خان فاروقی و دیگر نے مولانا عبد الماجد فاروقی سے انکے بھائی کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی کامل مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔