سلامتی کونسل ان کے خلاف مزید سخت اقدامات کرے، سعودی سفیر کا سلامتی کونسل سے خطاب میں مطالبہ

منگل 17 جنوری 2023 16:17

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2023ء) سعودی مندوب عبدالعزیز الواصل نےکہا کہ حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا ایک فوری معاملہ بن گیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے حال ہی میں حوثیوں کی طرف سے یمن تنازع کے خاتمے اور ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کی کوئی حقیقی خواہش نہیں دیکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حوثیوں کی جانب سے امن عمل میں مسلسل تاخیر کی جارہی ہے ، ایسے میں ضروری ہے سلامتی کونسل ان کے خلاف مزید سخت اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کونسل حوثیوں کے مظالم کی مذمت کرنے میں واضح موقف لینے میں بھی ناکام رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سعودی عرب بین الاقوامی اور علاقائی اقدامات کے مطابق یمن میں قیام امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔