عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے

جمعرات 19 جنوری 2023 21:45

عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2023ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت کی ،پی ٹی آئی کی جانب سے علی بخاری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے 50، 50ہزار کے مچلکوں کے عوض شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری اور شیخ رشید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے، اور کیس کی سماعت 8فروری تک ملتوی کر دی۔