انگریزی جاننا کرکٹرز کیلئے پلس پوائنٹ ہے :نسیم شاہ

کرکٹ کی وجہ سے میٹرک سے آگے نہیں پڑھا: پیسر کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 25 جنوری 2023 15:17

انگریزی جاننا کرکٹرز کیلئے پلس پوائنٹ ہے :نسیم شاہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2023ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ایک کرکٹر کو انگریزی زبان ضرور آنی چاہیے تاکہ وہ آسانی سے بین الاقوامی سطح پر بات چیت کرسکے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرکٹ پر توجہ کے باعث صرف میٹرک پاس کیا اور پھر آگے تعلیم جاری نہیں رکھی۔

(جاری ہے)

کرکٹر کے لیے انگریزی زبان کی اہمیت پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلکل انگریزی جاننا کرکٹرز کے لیے نہ صرف ضروری ہے بلکہ ایک پلس پوائنٹ ہے کیونکہ جب وہ بین الاقوامی سطح پر پہنچتے ہیں تو اس سے کمیونی کیشن میں آسانی ہوتی ہے۔ نسیم شاہ کی جانب سے یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ دوسروں سے بات چیت کرکے ان کی انگریزی کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وہ ایک بار لائیو پریس کانفرنس کے دوران مزاحیہ انداز میں انگریزی ختم ہونے کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔                                                                                                                                                                       

متعلقہ عنوان :