چینی کمپنی کی جانب سے تعمیر کی گئی لاگوس لائٹ ریل بلیو لائن کا پہلا مرحلہ ٹریفک کے لیے کھل گیا

بدھ 25 جنوری 2023 16:58

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) چینی کمپنیوں کی جانب سے تعمیر کی جانی والی نائجیرین لاگوس لائٹ ریل بلیو لائن منصوبے کے پہلے مرحلے کو باضابطہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا .نائجیریا کے صدر محمد بوہاری نے اس منصوبے کی نقاب کشائی کی۔

(جاری ہے)

یہ مغربی افریقہ میں پہلی برقی لائٹ ریل ہے جو افریقہ میں " بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو کا ذریعہ معاش کے لیے ایک اور نمائندہ منصوبہ ہے۔لاگوس لائٹ ریل بلیو لائن، لاگوس کی شہری زندگی کو بہتر بنائے گی، ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرے گی، اور لوگوں کے سفر کو آسان بنانے کا ذریعہ ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :