این بی پی فنڈز مینجمنٹ لمیٹڈ کی آڈیٹر جنرل پاکستان کے نوٹس کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

بدھ 25 جنوری 2023 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے این بی پی فنڈز مینجمنٹ لمیٹڈ کی آڈیٹر جنرل پاکستان کے نوٹس کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں این بی پی فنڈز مینجمنٹ لمیٹڈ کی آڈیٹر جنرل پاکستان کے نوٹس کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواستگزار نا تو وفاق اور نا ہی صوبائی حکومت کے ماتحت ہے۔

23 نومبر 2022 کو ڈی جی آڈٹ کے دفتر سے کچھ افسران آئے اور کہا کہ آپکے ادارے کا آڈٹ کرنا ہے۔ درخواستگزار ڈی جی آڈٹ کے ماتحت نہیں آتا ہے۔ ڈی جی آڈٹ کو ہماری کمپنی کا آڈٹ کرنے سے روکا جائے۔ عدالت نے آڈیٹر جنرل پاکستان کو این بی پی لمیٹڈ کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔