انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے قائدین کا حرمت صحابہ و اہل بیت تحفظ بل کی متفقہ منظوری کا خیرمقدم

بل کی متفقہ منظوری مستحسن اقدام ،فرقہ واریت کے خاتمہ اور قیام امن میں مدد ملے گی مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ

بدھ 25 جنوری 2023 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ،نائب امیرمولانا عبدالروف مکی ،مولانا ملک عبدالصمد،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید،مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولاناشبیر احمد عثمانی ،قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نیقومی اسمبلی میں صحابہ کرامؓ و اہل بیتؓ اور ازواج مطہرات کی عزت و حرمت کے تحفظ کے بل کی متفقہ منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مستحسن اقدام، وقت کا تقاضہ اور ہر مسلمان کے دل کی آواز اور ترجمانی ہے اس بل کے قانونی طور پر نافذ العمل ہونے سے فرقہ واریت اور مذہبی فسادات کے خاتمہ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور قیام امن میں مدد ملے گی اس بل کی متفقہ منظوری پر تمام جماعتوں کے قائدین و اراکین قومی اسمبلی اور بالخصوص اس بل کے محرک مولانا عبدالاکبر چترالی انتہائی قابل مبارکباد اور لائق تحسین ہیں۔