تمباکو کی صنعت میں 17 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس درآمد شدہ سگریٹ پر عائد کیا جاتا ہے،سینیٹر شہادت اعوان

جمعرات 26 جنوری 2023 12:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2023ء) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر شہادت اعوان نے کہا ہے کہ تمباکو کی صنعت میں 17 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے، یہ سیلز ٹیکس درآمد شدہ سگریٹ پر عائد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمباکو کی صنعت میں 17 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے، یہ سیلز ٹیکس درآمد شدہ سگریٹ پر عائد کیا جاتا ہے، ریٹیل پرائز پر عائد کردہ ایف ای ڈی کی شرح 65 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تمباکو کمپنیاں خواہ مقامی ہوں یا ملٹی نیشنل ہوں، ان کو مالی وسائل کے مطابق اپنی ضروریات کی نشاندہی کرنے کا مساوی موقع فراہم کیا جاتا ہے، ہر تمباکو کمپنی اپنے وسائل کے مطابق اس کی فروخت یا سگریٹ کی تیاری کا کام کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :