اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم ،صحت اور امن امان کی زمہ داری صوبوں کی ہے، محمد میاں سومرو

جمعہ 27 جنوری 2023 21:19

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کودئے گئے ہیںتعلیم ،صحت اور امن امان میں بہترے کی زمہ داری صوبوں کی ہے جیکب آباد کی عوام کے لئے لڑ رہے ہیں نیب بھی اسی لئے گئے ہیں تاکہ عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کو سزا مل سکے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ میر محمد بنگلانی ،بشیر احمد سومرو ،حاجی غلام نبی رند،صابر کھوسو ،ذیشان پہنور ،انور سومرو اور دیگر موجود تھے محمد میاں سومرو نے مزید کہا کہ عوام مایوس نہ ہو ووٹ کاسوچ سمجھ کر استعما ل کریں جس نے کام کئے اسے ووٹ دین اور جس نے کام نہیں کئے اسے ووٹ دیتے رہیں گے تو بہتری کیسے آئے گی، اسے ووٹ نہ دیںتبھی تبدیل آئے گی اور عوام کوخوشخبری ملے گی ،جیکب آباد کی عوام سے ہونے والی زیادتیوں پر میڈیا کا کردار سب کے سامنے ہے شہر میںبھتہ خوری کی جا رہی ہے،ابھی تک کرپشن کی جا رہی ہے ،بلدیہ کے کتنے فنڈس ہیں لیکن کارکردگی زیرو ہے،ریڑھی بانوں سے بھی ٹیکس وصول کی جا رہی ہے یہ پیسے کہاں جا رہے ہیں،شہر کا ایسا حال جنہوں نے کیا ہے ان سے سوال کیا جائے ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے عوام کی امانت کا درست استعمال کیا جائے ،اسی لئے نیب گئے ہیں تاکہ انصاف ہو،انہوں نے کہا کہ دوستوں سے ملاقاتوں کا مقصد آئندہ انتخابات میںپینل کی تشکیل ہے ،انتخابات کے اعلان کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا،سخی عبدالرزاق کھوسو ہمارے ساتھ ہے اگر آپکو شک ہے تو سردار سخی سے پوچھ سکتے ہیں،ملاقاتیں ہوتی رہتی ہے یہ تو سیاست اور ثقافت کا حصہ ہے جبکہ ڈاکٹر اے جی انصاری کا کہنا تھا کہ محمد میاں سومرو سے بہتر جے یو آئی کو اور کوئی نہیں ملے گا شہر کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے،جلد جے یوآئی کا وفد محمد میاںسومروکی رہائش گا ہ پر ملاقات کے لئے جائے گا جس میںآئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔