ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی محمد سعید لغا ر ی کی زیرصدارت پولیو مہم کی پروگریس کے حوالے سے جائزہ اجلاس

جمعہ 27 جنوری 2023 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی محمد سعید لغا ر ی کی زیرصدارت 23 جنوری 2023 سے جاری پولیو مہم کی پروگریس کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں موجودہ پوزیشن اور ان کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی کمشنرضلع جنوبی محمد سعید لغاری نے کہا کہ 23 جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم جو کہ 29 جنوری 2023 تک جاری رہے گی اس کی کامیابی کے لیے پوری ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور مقرر کردہ ٹارگٹ کے حصول کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں ۔

اجلاس میں مہم کے دوران پیش آنے والی مشکلات خصوصا ریفیو زل کیسز کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ڈپٹی کمشنر ضلع جنو بی نے احکا ما ت جا ر ی کئے کہ ریفیو زل کیسز کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ز ذا تی طو ر پر اپنے اختیا را ت استعما ل کریں اور اس ضمن میں علماء کرام و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی رابطہ کریں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ضلع جنو بی نے پولیو ورکرز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز موسم کی سختی کے باوجود انتہائی دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔اجلاس میں DHO ضلع جنوبی ڈاکٹر راج کمار، اسماوحید ایریا کوآرڈینیٹر ، ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن آفیسر رابعہ عبداللہ ، ڈی سی او ہما ء ضلع جنوبی کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام دیگر متعلقہ افسران شریک تھی

متعلقہ عنوان :