پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

جمعہ 27 جنوری 2023 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) پنجاب یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد دس سکالرز کو ڈگریاں جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی نے محمد رفیق دختر محمد صادق کو اردو کے مضمون میں،حافظ محمد انس جنجوعہ ولد محمود الحسن جنجوعہ کو عربی کے مضمون میں،احمد شہزاد ولد محمد طفیل کو پنجابی کے مضمون میں،سدرہ خالد دختر خالد امین کوسالڈ سٹیٹ فزکس کے مضمون میں،راشد علی ولد محمد اکرم کو پولیٹیکل سائنس کے مضمون میں،سمعیہ طارق دختر طارق ستارکومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں،حافظ سید مبشر حسین کاظمی ولد سید صادق حسین شاہ کاظمی کو اسلامک سٹڈیز کے مضمون میں،علیزہ امانت دختر امانت علی چوہدری کوکیمسٹری کے مضمون میں،محمد طاہر جان ولد جان محمد کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں اورعظمی شہزادی دختر عبدالعباس کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔

متعلقہ عنوان :