Live Updates

پرویزالٰہی کا فواد چوہدری کی اہلیہ سے رابطہ، اپنے بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کی معذرت پر حبا چوہدری کا اظہار یکجہتی پر سابق وزیراعلیٰ کا شکریہ

ہفتہ 28 جنوری 2023 19:37

پرویزالٰہی کا فواد چوہدری کی اہلیہ سے رابطہ، اپنے بیان پر معذرت کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے فواد چوہدری سے متعلق دیئے گئے بیان پر انکی اہلیہ حبا چوہدری سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اپنے بیان پر معذرت کی۔پرویز الٰہی نے کہا کہ فواد چوہدری ایک زیرک سیاستدان ہیں اور عمران خان کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔پرویز الٰہی کی معذرت پر حبا چوہدری نے مشکل وقت میں اظہار یکجہتی پر سابق وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات