پرویز الہٰی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

ٰ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر سابق وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ،درخواست میں استدعا

ہفتہ 28 جنوری 2023 20:10

پرویز الہٰی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
،لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی گئی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز لہٰی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پاکستان جسٹس پارٹی کی جانب سے تھانہ انارکلی میں جمع کروائی گئی۔

(جاری ہے)

جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی اسمبلی توڑنے کے عمل سے پنجاب میں 36 ارب روپے کا نقصان ہوا جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔