وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی لسبیلہ بس حادثہ میں 40 قیمتی جانوں کے ضیاع پر صوبائی حکومت کو فی الفور تحقیقات کروانے کی ہدایت

اتوار 29 جنوری 2023 21:40

وزیر اعظم محمد شہبازشریف  کی لسبیلہ بس حادثہ میں 40 قیمتی جانوں کے ضیاع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2023ء) وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے لسبیلہ بس حادثہ میں 40 قیمتی جانوں کے ضیاع پر صوبائی حکومت کو فی الفور تحقیقات کروانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں بس حادثہ کے نتیجے میں 40 سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع یقیناً قیامت صغریٰ سے کم نہیں،میری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس المناک حادثہ کی فی الفور تحقیقات کروانی چاہییے تاکہ وجوہات کا پتہ چلایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :