ٴکوئٹہ،ترجمان آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین کا سانحہ بیلہ کے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 29 جنوری 2023 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) ترجمان آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین کا سانحہ بیلہ کے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ھوئے کہاھے کہ بیلہ چینکی کے مقام پر بس حادثہ بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے پیش آیا ہے، بس کوئٹہ سے کراچی سہراب گوٹھ جا رہی تھی جس میں سریاب روڈ اڈے سے 12 افراد سوار ہوئے اور 8:15 پر ہزار گنجی اڈے سے افراد 16 سوار ہوکر 8:30 بجے کراچی کے لئے نکل گیا.

(جاری ہے)

انھوں نے اتوار کو اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ بس کا عملہ 4 افراد پر مشتمل تھا ایک فرسٹ ڈرائیور، سیکنڈ ڈرائیور اور دو کلینر شامل تھے بس حادثے میں تمام عملہ شہید ہو گئے ہیں ترجمان نے مزید کہا کہ کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بس میں سواریوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کا نام دینے کی تردید کرتا ہوں، بس کوئٹہ سے عملہ سمیت ٹوٹل 32 افراد جن میں خواتین، بچے لیکر کراچی کے لئے نکلا تھا.

باقی مسافر راستے سے سوار ہوئے تھے جس کا علم کمپنی کو نہیں تھا، بس میں بیٹریوں کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے فوری طور پر پورے بس کو اپنے لپیٹ میں لے لیا تھا. انھوں نے میڈیا سے اپیل کی ھے کہ بغیر تصدیق کے کوئی بھی خبر شئیر نہیں کرے کوئٹہ سے جانیوالی کسی بھی کمپنی کے بسوں میں ڈیزل اور پیٹرول اسمگلنگ نہیں ہوتا ہے عوام بے بنیاد خبروں پر دھیان نہیں دی. کوئٹہ، کوئٹہ کراچی کوچز یونین کے عہدیدار پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے باقاعدہ طور پر تمام کوچز کا ہفتہ وار چیکنگ کرتے ہیں. اللہ پاک شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور شہید ہونے والے مسافروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں زخمی افراد کی جلد صحت یاب کے لئے دعاگو ہی