بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، محرومیوں کو دور کریں گے،وزیر اعظم شہباز شریف

منگل 31 جنوری 2023 11:42

بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،  محرومیوں کو   دور کریں گے،وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2023ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، معاشی ترقی اور نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرکےبلوچستان کی محرومیوں کو دور کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی اور سینیٹر ثنا جمالی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی اور سینیٹر ثنا جمالی نے بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات اور گوادر بندرگاہ کو مزید فعال بنانے کیلئے احکامات پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔\932