سعودی آرامکو کے ڈیجیٹل تبدیلی کاعمل تیزکرنیکے لیی7.2ارب ڈالرکے معاہدے

منگل 31 جنوری 2023 15:58

سعودی آرامکو کے ڈیجیٹل تبدیلی کاعمل تیزکرنیکے لیی7.2ارب ڈالرکے معاہدے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2023ء) دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی سعودی آرامکو نے ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل تیزکرنے کے لیے مجموعی طور پر 7.2 ارب ڈالر مالیت کے 100 سے زیادہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز)پر دست خط کردیئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان معاہدوں پرسعودی عرب کے شہرظہران میں منعقدہ ساتویں سالانہ آئی کے ٹی وی اے فورم کے موقع پردست خط کیے گئے۔سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی ایک پائیدار، متنوع اورعالمی سطح پر مسابقتی صنعتی ماحولیاتی نظام کوآگے بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس سال کے آئی کے ٹی وی اے فورم نے 63 فی صد مقامی مواد (سعودی کمپنیوں کے ساتھ سودی)حاصل کیا ہے۔ گذشتہ سال منعقدہ فورم میں اس کی شرح 59 فی صد تھی۔