فیسکو کا جوہرآباد میں ماہ فروری کیلئے بجلی بندش کا شیڈول جاری

منگل 31 جنوری 2023 18:47

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2023ء) واپڈا حکام نے ماہ فروری میں ضروری مرمت وغیرہ کی خاطر بجلی کی بندش کاشیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ایکسین واپڈا فیسکو جوہرآبادکے مطابق خو شاب میں فوارہ چوک،مہاڑ،فتح پور،پدھراڑ،ہموکہ،ہڈالی،سی جے لنک فیڈرز سے 2فروری،6فروری،9فروری،13فروری،16فروری، 20فروری،23فروری اور27فروری کوصبح 9بجے سے دوپہر 1بجے تک جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن،منگوال،قائدآباد رورل، پیل،کابلی گیٹ،مٹھہ ٹوانہاور چن فیڈرز سے 4فروری،7فروری،11فروری،14فرروری،18فروری،21فروری،25فروری اور 28فروری کو صبح 9بجے سے دوپہر 1بجے تک ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی بند رہے گی۔