فیصل آباد،قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمرقید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

جمعرات 2 فروری 2023 14:13

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) فیصل آبادایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھانہ چک جھمرہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمرقید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہوگی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں عداوت کی بناء پر ملزم یٰسین نے فائرنگ کرکے مخالف نوجوان عنصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد چالان مکمل کرکے عدالت بھجوایا توفاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم یٰسین کوعمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔