ڈی آئی خان، باپ کیساتھ مدرسہ جانیوالے 14سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

جمعرات 2 فروری 2023 21:44

ڈی آئی خان، باپ کیساتھ مدرسہ جانیوالے 14سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) باپ کیساتھ مدرسہ جانے والے 14سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، کڑی خیسور پولیس نے والد کی رپورٹ پر مقدمہ د رج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور میں کڑی خیسور پکہ کے 39سالہ رمضان ولد غلام حسین قوم فقیر نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور میرا 14سالہ بیٹا محمد کامران مدرسہ جامعہ رضویہ خیرالعلوم نزد دربار اصحاب رسول واقع کڑی خیسور پکہ جارہے تھے کہ راستے میں دربار اصحاب رسول پہنچے تو ملزم نقیب اللہ ولد محمد شریف قوم فقیر سکنہ راغو خیل مسلح باپسٹل کھڑا تھا جس نے دیکھتے ہی میرے بیٹے پر فائرنگ کردی ‘ جس سے وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر جاں بحق ہوگیا میں خالی ہاتھ تھا کچھ نہ کر سکا ‘ ہماری کسی سے کوئی سابق عداوت نہیں ہے۔