امریکا یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی کم کر کے امن کے لیے مذاکرات کرے، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 3 فروری 2023 12:29

امریکا یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی کم  کر کے امن کے لیے مذاکرات کرے، ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو یوکرین بحران کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کرنا چاہیے اور ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر بھی اعتدال پسندانہ رویہ اپنانا چاہیے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نےانٹرویو میں کہا کہ ان کےخیال میں امریکا کو ان روس ۔یوکرین کے درمیان امن کے لیے بات چیت کرنی چاہیے۔

انہوں نے یو کرین کو ایف۔

(جاری ہے)

16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے امکان بارے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ انہیں بہت زیادہ فوجی امداد بھیجنی چاہیے ۔ یوکرین کی امداد بند کرنے بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ایسا کرن اچاہتے ہین تاکہ روس ۔یوکرین جنگ ختم ہو ۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں امریکا کے اتحادیوں کو بہت کچھ کرنا ہے، کیونکہ یورپ شاید اس کا ایک چھوٹا سا حصہ کر رہا ہے جو ہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کشیدگی کسی کے بھی حق میں نہیں ہے لیکن یہ ہمارے ملک سے زیادہ یورپ کو متاثر کر رہی ہے۔