لاہور،سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیر صدارت محکمانہ سرگرمیوں بارے جائزہ اجلاس،جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی

جمعہ 3 فروری 2023 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب مسعود انور کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی محکمانہ اجلاس ہوا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں محکمے کے افسران نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو جاری تمام منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ جاری محکمانہ منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے محکمہ فنانس اور بلڈنگ سمیت تمام متعلقہ اداروں سے روابط تیز کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کے لیے منصوبہ جات مرتب کرنے سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت یقینی بنائی جائے۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے ورچوئل گورننس سسٹم 9211کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ سٹیٹ آف دی آرٹ نظام ہےجس کو ٹریسبیلٹی اور ڈیزیز زوننگ کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جدت پر مبنی ورچوئل گورننس سسٹم9211 موثر نگرانی اور مویشی پال سے فیڈ بیک کیلئے اپنی طرز کا ایک واحد نظام ہے اور اس کی مدد سے احتساب کا عمل بھی وضع کیا جانا چاہیے۔ اجلاس میں ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹریز ، ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :