چاغی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، خطرناک ڈاکو گرفتار

ہفتہ 4 فروری 2023 12:36

چاغی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، خطرناک ڈاکو گرفتار
چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2023ء) چاغی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

(جاری ہے)

لیویز فورس حکام کے مطابق تازہ کارروائی میں دالبندین سے ایک اور خطرناک ڈاکو کو گرفتار کیا گیا جو چاغی نوشکی خاران پنجگور اور گرد و نواح میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کا حصہ ہے۔ حکام کے مطابق کوئیک رسپانس فورس کی کارروائی میں گرفتار ڈاکو کی شناخت بشیر احمد کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے اسلحہ راؤنڈز اور پک اپ گاڑی سمیت دیگر اشیاء بھی برآمد کیے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :