آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز 6 فروری سے شروع ہوں گے

ہفتہ 4 فروری 2023 12:48

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز 6 فروری سے شروع ہوں گے
کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2023ء) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز 6 فروری سے شروع ہوں گے، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش اور دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 10 فروری سے جنوبی افریقہ میں ہو گا، اس سے قبل ہر ٹیم دو وارم اپ میچز کھیلے گی، 6 فروری کو وارم اپ میچز شروع ہوں گے اور اس روز5میچ کھیلے جائیں گے، پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے مدمقابل ہوگی، دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ، تیسرا میچ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ، چوتھا میچ آسٹریلیا اور بھارت جبکہ پانچواں میچ آئرلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، اسی طرح 8 فروری کو پہلا وارم اپ میچ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ، چوتھا میچ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز جبکہ پانچواں میچ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم گروپ بی میں بھارت، انگلینڈ، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ شامل ہے اور اپنا پہلا میچ 12 فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔