سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار

دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، راکٹ چارجر، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحہ برآمد

ہفتہ 4 فروری 2023 13:04

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے لاہور سمیت دیگر شہروں سے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار کرلیے ۔سی ٹی ڈی پنجاب کے حکام کے مطابق دہشتگردوں کی گرفتاری لاہور ،گوجرانوالہ ، ڈی جی خان اور بہاولپور سے عمل میں لائی گئیں ۔ دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے ، دہشتگردوں میں عبدالرحمان ، روید خان ، غلام اللہ ، احمد حسن ، جلیل احمد ، امداد اللہ ، باسط علی ، جنید علی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، راکٹ چارجر، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ دہشتگرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ تفتیش جاری ہے ۔سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 20 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ، رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 476 کومبنگ آپریشنز کے دوران 91 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ مشتبہ افراد کے خلاف 67 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :