یورپی یونین، جی 7، آسٹریلیا میں روسی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ بارے معاہدہ

ہفتہ 4 فروری 2023 21:24

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2023ء) یورپی یونین کے رکن ممالک، سات صنعتی ممالک کے گروپ اور آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ روسی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے معاہدہ تک پہنچ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق کیپس میں قیمتوں کی دو سطحیں شامل ہیں، ڈیزل کیلئے 100 امریکی ڈالر فی بیرل اورکم معیار کی مصنوعات جیسے کہ فیول آئل کیلئے 45امریکی ڈالر ۔

(جاری ہے)

سویڈن نے اسے ایک اہم معاہدہ قرار دیا ہے۔ یورپی یونین نے اپنے جی 7 شراکت داروں کے ہمراہ دسمبر میں سمندر کے راستہ آنے والے روسی خام تیل پر پابندی عائد کی تھی اوردنیا بھر میں برآمدات کیلئے 60ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی تھی۔ روسی ایندھن پر دوسری پابندی جلد ہی عائد ہونے والی ہے۔ اس میں بحری جہازوں پر آنے والے روسی ریفائنڈ تیل کی مصنوعات جیسے کہ پٹرول، ڈیزل اور حرارتی ایندھن شامل ہیں۔