سابق صدر مملکت و آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولو گرائونڈ ملیر کینٹ میں ادا کی گئی

منگل 7 فروری 2023 23:01

سابق صدر مملکت و آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف کی  نماز جنازہ پولو گرائونڈ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2023ء) سابق صدر مملکت ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی و آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ بدھ کو پولو گرائونڈ ملیر کینٹ میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل شمشاد ساحر ، سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سوگوار خاندان کے افراد کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔