ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کایونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سمبڑیال کا دورہ

بدھ 8 فروری 2023 20:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سمبڑیال کا دورہ کیا اور موقع پر جاری کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی شاہد عباس، اے سی سیالکوٹ سفیان دلاور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل محسن علی ریاض بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے دورہ کے موقع پر کہا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے میگا پراجیکٹ پر مجموعی طور پر17ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے، سات منزلہ اکیڈمک بلاکس، چار دیواری، ایڈمن بلاک سمیت دیگر تعمیراتی کاموں کے لئے 5ارب 20کروڑ روپے کا کام الاٹ ہوا ہے اور ابتک ایک ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے رواں مالی سال منصوبہ کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں اور پچاس کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں، منصوبہ پر فزیکل اور فنانشل پراگریس 20فیصد ہے۔