ڈپٹی کمشنرکا طبی سہو لتوں کاجائزہ لینے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ

بدھ 8 فروری 2023 20:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شعیب علی نے حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی طبی سہو لتوں کاجائزہ لینے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کادورہ کیا۔ایم ایس ڈاکٹر یونس صدیقی نے استقبا ل کیا اورہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے جنرل وارڈ،ایمرجنسی وارڈ،ایکسرے روم،فارمیسی،میڈیکو لیگل وارڈ،یورالوجی،سی سی یو،صحت سہولت پروگرام،جنرل آپریشن تھیٹر روم،آرتھو پیڈک ڈیپارٹمنٹ،آئی آپریشن تھیٹر روم،بچو ں کی نرسری اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیااورآپریشن تھیٹر روم اور او پی ڈی مریضوں کیلئے کئے گئے علا ج معالجہ اور آپریشنز کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔

ایم ایس ڈاکٹر یونس صدیقی نے کارکر دگی کی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹرز کا پیشہ خدمت خلق ہے ، ڈاکٹرز کو پیشے کے لحاظ سے چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے،حکومت کی جانب سے دی گئی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔