ٴجمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کا این اے 25اور این اے 26پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

جمعرات 16 فروری 2023 00:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2023ء) جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ نے این اے 25اور این اے 26پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ جمعیت علما اسلام اس انتخاب میں حصہ لے گی اور نہ کسی سیاسی جماعت یا آزاد امیدوار کی حمایت کریں گی اس سلسلے میں جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری ریاض اللہ نے ضلعی امیر قاری محمد اسلم اور ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی کی جانب سے ایک مشترکہ وضاحتی اخباری بیان جاری کیا ہے جس میں دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن این اے 25. اور این اے 26 سے جمعیت علما اسلام خیبر پختونخواہ کے صوبائی جماعت کے احکامات سے ھم نے حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور نہ ھمارے کسی جماعتی رکن نے کاغذات جمع ککئے ہیں اور نہ ھم اس ضمنی الیکشن میں کسی دوسری سیاسی جماعت کے یا آزاد امیدوار کو سپورٹ کرینگے کیونکہ اس ضمنی الیکشن سے نہ عوام کو کوئی فائدہ ہے اور نہ ملک کو ماسوائے نقصان کے .اس لئے جمعیت علما اسلام کے کارکن ، اور جمعیت علما اسلام کے ہم خیال کسی کی افواہوں یا من گھڑت پروپیگنڈوں میں نہ آئے ،