آٹا مافیا کے بعد سیگریٹ مافیا نے بھی گڑھی دوپٹہ کے بازاروں میں لوٹ مار کا بازار گرم کر لیا

جمعرات 23 فروری 2023 16:36

آٹا مافیا کے بعد سیگریٹ مافیا نے بھی گڑھی دوپٹہ کے بازاروں میں لوٹ ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2023ء) آٹا مافیا کے بعد سیگریٹ مافیا نے بھی گڑھی دوپٹہ کے بازاروں میں لوٹ مار کا بازار گرم کر لیا ،دکانداروں نے بڑی تعداد میں سیگریٹ سٹاک کر کے دوگنی قیمت میں فروخت کرنے شروع کر دیے ،مقامی انتظامیہ اصلاح احوال کرنے میں بری طرح ناکام ،تفصیلا ت کے مطابق گڑھی دوپٹہ میں حکومت اور انتظامیہ کی رٹ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ، گڑھی دوپٹہ کے بازاروں نے سیگریٹ مافیا نے من مرضی کی قیمتیںوصول کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہو ا ہے ،سیگریٹ مافیا کثیر تعداد میں سیگریٹ سٹاک کر کے کڑوڑوں روپے کما رہی ہے ،گاہگوں سے سیگریٹ کی دوگنی قیمتیں وصول کی جا رہی ہے ،گولڈ لیف کی ڈبی کی قیمت پر 250روپے لکھی ہوئی ہے وصول 500کیے جا رہے ہیں کیپسٹن کی ڈبی کی قیمت 110روپے ہے وصول 220کیے جا رہے ہیں ،جبکہ انتظامیہ اصلاح احوال کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے گڑھی دوپٹہ کے عوام ،سیاسی ، سماجی ،عوامی حلقوں نے کمشنر مظفرآباد ڈویژن ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ،ایس ایس پی مظفرآباد اور دیگر ذمہ داران سے سیگریٹ مافیا کی لوٹ مار کا نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔