کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے

جمعہ 14 مارچ 2025 11:37

کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں لداخ خطے کے علاقے کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے کی گہرائی 15کلو میٹر تھی ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے سے کسی نقصان کی فوری طور پر اطلاع نہیں ملی ہے۔