جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود

آزاد جموں وکشمیر کے اندر بھی ہم باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیں گے،یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے عہدیداران سے گفتگو

جمعرات 30 جنوری 2025 17:00

جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2025ء)کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنسز سمٹ کانفرنس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے مرکزی عہدیداران کی خصوصی شرکت۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے نوجوانوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں ان شاء اللہ بہت جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوتھ ونگ ازاد کشمیر کے مرکزی عہدیداران،راجہ فاتح محمود کیانی، سردار یاسر منشاء،سید غضنفر علی شاہ،شرافت علی خلجی،ریاض میر،راجہ منیب ٹھاکر,راجہ قمر اور راجہ زین محمود شامل تھے۔

رانا مشہود خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ہمارا قیمتی سرمایہ ہے مسلم لیگ ن ہمیشہ نوجوانوں کا با مقصد خیال رکھتی ہے قائد پاکستان صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے دور میں ہی نوجوانوں کیلئے یوتھ پروگرام شروع کیا گیا تھا جو آج شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے ہم ترقی میں نوجوانوں کے اہم کردار کے معترف ہیں روزگار کی فراہمی کیلئے ایمپلا ئمنٹ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کے اندر بھی ہم باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیں گے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی سے ایک خواب کی تعبیر قریب ہے۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا ہر نوجوان خود کفیل اور تعلیمیافتہ ہوگا۔ نوجوان نسل یقیناً ہمارا مستقبل ہے اور روشن مستقبل پاکستان کی بقاکا ضامن ہے۔