
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
بدھ 22 جنوری 2025 21:31

(جاری ہے)
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے آزاد کشمیر میں کام کرنے والے وفاق کے سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ غریب عوام کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکایات کی دادرسی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی محتسب ادارے کی پہنچ اور رسائی میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے سال 2024 کے دوران عوامی شکایات کی دادرسی میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ افتتاحی تقریب میں آزاد جموں و کشمیر کے اعلیٰ حکام، وفاقی سرکاری اداروں کے مقامی سربراہان کے علاوہ میڈیا اور سول سوسائٹی کے کثیر افراد نے شرکت کی۔ وفاقی محتسب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024ء کے دوران وفاقی محتسب میں دولاکھ 26 ہزار 371 شکایات موصول ہوئیں جب کہ دولاکھ 23 ہزار 171 شکایات کے فیصلے کئے گئے جو گزشتہ سال سے 16 فی صد زیادہ ہیں۔ 93 فیصد فیصلوں پر عملدرآمد بھی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے انوسٹی گیشن افسران ملک کے دور دراز علاقوں میں خود جا کر کھلی کچہریاں منعقد کر کے عوام الناس کو ان کے گھر کے قریب انصاف فراہم کر رہے ہیں۔ وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ غریبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نا دار اور پسماندہ طبقے کی شکایات کی داد رسی کرنا ہے۔ قبل ازیں وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے آزاد جموں و کشمیر میں وفاقی حکومت کے اداروں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل محتسب سیکرٹریٹ اشفاق احمد خان، کمشنر آئی آر ڈی علاقائی آزاد کشمیر منصور قادر ڈار اور وفاقی محتسب کے دائرہ کار میں آنے والے سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ غریب لوگوں کی شکایات کے ازالیکیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کارلائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
-
آزاد کشمیر سیاحتی اعتبار سے ایک انڈسٹری ہے اس کی طرف ہمیں توجہ دینی ہو گی ، قمرالزمان کائرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.