سگریٹ کی فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کو سراہتے ہیں،الائنس فار سسٹین ایبل ٹوبیکو کنٹرول

ہفتہ 25 فروری 2023 11:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2023ء) صوبائی الائنس فار سسٹین ایبل ٹوبیکو کنٹرول خیبر پختونخوا حکومت اورپشاور میں کام کرنے والی مقامی این جی اونے سگریٹ کی فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں کے اقدامات تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی کا سب سے موثر طریقہ ہیں اور یہ عوامی صحت کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

14 فروری 2023 کو قانونی ریگولیٹری آرڈر( ایس آر او)کے حالیہ اجرا نے مقامی طور پر تیار کردہ سگریٹوں پر ٹیکسوں میں ترمیم کی ہے، جس میں ایف ای ڈی ان سگریٹوں پر دوگنا ہو گیا ہے، اس اقدام سے قومی خزانے کو اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔میڈیا سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ کی قیمت میں اضافہ ایف سی ٹی سی کے تحت تمباکو کے استعمال اور صحت پر اس کے مضر اثرات کو کم کرنے کے لیے تجویز کردہ اقدام سے تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی ہو سکتی ہے اور صحت عامہ کے اقدامات کو فنڈ دینے کے لیے آمدنی بھی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سگریٹ کی قیمت میں اضافہ تمباکو کے استعمال کو کم کرنے کے سب سے موثر طریقوں میں سے ایک ہے۔قمر نسیم پروگرام مینیجر بلیو وینز نے کہا کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ تمباکو کے استعمال کو کم کرنے کا ایک موثر طریقہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :