ملک میں افراتفری کا ماحول تباہ حال معیشت کے لیے زہر قاتل ہے۔ خواجہ رمیض حسن

ریاستی اداروں میں ٹکراؤ اور ہیجانی صورتحال پیدا کرنا ملک کو کمزور کرنے والے عناصر کا اہم ٹارگٹ ہے۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 مارچ 2023 12:44

ملک میں افراتفری کا ماحول تباہ حال معیشت کے لیے زہر قاتل ہے۔ خواجہ رمیض ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2023ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان ہو گا تو ہی سیاست ہوگی انہوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے ریاست کی قربانی جیسے مذموم سازش جلد معصوم عوام کے سامنے بے نقاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری کا ماحول تباہ حال معیشت کے لیے زہر قاتل ہے۔

(جاری ہے)

ریاستی اداروں میں ٹکراؤ اور ہیجانی صورتحال ملک کو کمزور کرنے والے عناصر کا اہم ٹارگٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ہی قومی اداروں بالخصوص افواجِ پاکستان اور عوام کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش ففتھ جنریشن وار کی سب سے اہم کڑی ہے۔ محب وطن پاکستانی دشمن کی اس سازش کو ناکام بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :