ضلع جہلم میں مردم شماری کا آغاز۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا مردم شماری کے حوالے سے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 2 مارچ 2023 13:13

ضلع جہلم میں مردم شماری کا آغاز۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا مردم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2023ء) ضلع جہلم میں مردم شماری کا آغاز،تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا مردم شماری کے حوالے سے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا،اس موقعہ پر ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور لیفٹینٹ کرنل سہیل بھی موجود تھیجہلم پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، 400 سے زائد پولیس افسران مردم شماری پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود فیلڈ میں سارے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :