جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3ملزمان سمیت۔7 پتنگ فروش ملزمان، 2پتنگ باز ملزمان اور چوری کے مقدمہ میں مطلوب2 ملزمان گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 7 مارچ 2023 13:01

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ناجائز اسلحہ رکھنے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2023ء) ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ کے حکامات پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا، قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمدجبکہتھانہ پنڈدادنخان پولیسکی کاروائی سے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان شمریز اور منظور گرفتار، قبضہ سے2 پسٹل 30 بور معہ روندز برآمدجبکہ تھانہ سٹی و تھانہ سول لائن کی کاروائی سے4پتنگ فروش اور4پتنگ باز ملزمان گرفتار کرلییجبکہ تھانہ منگلا کی کاروائی سے پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

جبکہ 44پتنگیں معہ ڈور برآمدجبکہ تھانہ سٹی و تھانہ للہ کی کاروائی سے چوری کے مقدمہ میں مطلوب2 ملزمان گرفتار۔ قبضہ سے دو طلائی انگوٹھیاں مالیتی 140000 روپے جبکہ چوری کی گئی 2موٹر سائیکلیں برآمد.۔

متعلقہ عنوان :