جلالپورپیروالا،انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام امید سحر طلباءکنونشن کااہتمام

بدھ 8 مارچ 2023 14:20

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2023ء) انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام امید سحر طلباءکنونشن کا میونپل کمیٹی جناح ہال میں اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صدر پریس کلب جلالپورپیروالا سید تفسیر حسین شمسی نے کی اور مہمان خصوصی مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان مبشر حسین حسینی تھےاس موقع پر انجمن طلباء اسلام تحصیل جلالپورپیروالا کےذمہ دران کاچناؤ بھی کیاگیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے مقررین کاخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں عشق رسول اور عشق پاکستان کی سوچ کو پھیلایاجائے قیام پاکستان کے وقت ایک قوم کو ایک ملک کی اور اب ایک ملک کوایک قوم کی ضرورت ہے۔اس لئے تمام ترعلاقائی،صوبائی اور لسانی تعصبات کا خاتمہ ضروری ہے۔انجمن طلباء اسلام نے ہر دور میں اپنے کارکنان کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور عشق پاکستان کا درس دیا ہے۔سیمینار میں انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر مبشر حسین حسینی، صوبائی ناظم مہر عرفان،صوبائی جنرل سیکریٹری سکندر اقبال نوناری،مبشر سلطانی سمیت انجمن طلباء اسلام کے ذمہ دران وکارکنان سمیت شہریوں نے شرکت کی۔