انٹر بینک میں ڈالر کی قدر282روپے کی سطح سے گھٹ کر281روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں استحکام رہا

جمعہ 17 مارچ 2023 23:44

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر282روپے کی سطح سے گھٹ کر281روپے جبکہ اوپن مارکیٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2023ء) جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر282روپے کی سطح سے گھٹ کر281روپے کی سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر71پیسہ کمی سے 282.42روپے سے کم ہو کر281.71روپے کی سطح پر آگئی ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 285روپے کی سطح پر مستحکم رہی،یورو کی قیمت فروخت1روپے اضافہ سے 301اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 2روپے اضافہ سے 343روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :