mبھارت میں مسلمانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، بی جے پی رہنما

ہفتہ 18 مارچ 2023 18:10

پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2023ء) بھارتی ریاست بہار میں بی جے پی رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر نے مسلمانوں کے تعیں اپنی نفرت کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ان لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مسلمانوں کا ووٹنگ کا حق ختم کردینے کا بھی مطالبہ کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہری بھوشن ٹھاکرے نے ایک بیان کہا کہ مسلمان 2024تک بھارت کو اسلامی ملک بنانا چاہتے ہیں لیکن اب بی جے پی جاگ گئی ہے وہ ایسا نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کہ اسد دین اویسی جیسے لوگ بھارت میں رہے تو تباہی مچ جائے گی۔