سمندری طوفان فریڈی نے ملاوی میں 5 لاکھ کو متاثر کیا، اقوام متحدہ

ہفتہ 18 مارچ 2023 18:10

- لیلونگوے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2023ء) ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی نے 5 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے۔چینی خبررساں ادار ے کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ ای) نے بتایا کہ ملاوی کے حکام نے طوفان فریڈی کی بڑھتی ہوئی تباہی کا اندازہ لگاتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ 5 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 326 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ صرف تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے دوران 442 افراد کو بچایا گیا ہے۔واضح رہے کہ پڑوسی ملک موزمبیق میں فریڈی کے دوسرے لینڈ فال سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہیسیلاب کے مجموعی اثرات اور فریڈی کے 2 لینڈ فال کے ساتھ موزمبیق میں 510,000 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔