ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے شر پسند عناصر کا قلع قمع انتہائی ناگزیر ہے۔ خواجہ رمیض حسن

سیاسی لبادہ اوڑھے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی نہ ہونا ریاست کے کمزور ہونے کا تاثر پیدا کرتا ہے، ریاست ہوگی تو سیاست ہوگی۔ رہنما ق لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 مارچ 2023 16:17

ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے شر پسند عناصر کا قلع قمع انتہائی ناگزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2023ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی و سیاسی بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں عوام کو قومی اداروں کے سامنے لا کھڑا کرنے کی سازش میں کافی حد تک کامیاب ہوتی نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

عوام الناس خراب معاشی صورتحال کے پیش نظر اس سازش کا شکار ہورہے ہیں اور بد قسمتی سے ہمارے اپنے لوگ ہی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کےلیے ان بیرونی دشمن کا مہرے بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے شر پسند عناصر کا قلع قمع انتہائی ناگزیر ہے۔

سیاسی لبادہ اوڑھے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی نہ ہونا ریاست کے کمزور ہونے کا تاثر پیدا کرتا ہے۔ سیاسی رسہ کشی کا انجام ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن رہا ہے تمام اسٹیک ہولڈرز ملک و قوم کی خاطر سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معیشت اور عام آدمی کے مسائل کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کا آپشن استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :