سیفٹی ویک، کراچی میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کی-الیکٹرک کے عزم کا عکاس

پیر 20 مارچ 2023 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) کی- الیکٹرک کے سالانہ سیفٹی ویک 2023 کا حال ہی میں اختتام ہوا ہے۔ کمپنی کی جانب سے سیفٹی ویک کا انعقاد کام کی جگہ اور گھروں میں حفاظت کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ رواں سال سیفٹی ویک کا عنوان ’’حفاظت مقدم اپنے لیے اور اپنوں کے لیے‘‘ تھا، جس میں صارفین کے مفاد میں رویے اور آپریشنز میں بہترین حفاظتی طریقوں کو یقینی بنانے کے کمپنی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

سیفٹی ویک میں برقی آلات کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتنا، روڈ کراس کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اور قوانین پر عملدرآمد کرنا، ہنگامی حالات سے نمٹنے اور فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ کے۔

(جاری ہے)

الیکٹرک کی قیادت سمیت کمپنی کے ملازمین نے متعدد ویبینارز، ورکشاپس اور متعلقہ موضوعات پر تربیتی سیشنز میں شرکت کی۔ ایک اہم اقدام شراکت داروں کے تعاون سے کمیونٹی کے فلاح و بہبود کی سرگرمیوں میں حصہ لینا تھا۔

اس سلسلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کی- الیکٹرک کی ٹیموں کو ایچ ای ایس کلچر پر ایک لائیو ویبینار کے لیے مدعو کیا گیا۔ کی- الیکٹرک کی ٹیموں نے ادارے کی ثقافت کو تبدیل کرنے اور پاور سیکٹر میں حفاظتی معیارات کو بلند کرنے کے لیے لاگو کیے گئے کام کے بہترین طریقوں کے حوالے سے اپنی کامیابی کی کہانی شیئر کی۔

حفاظتی بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے شہر بھر کے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے ساتھ این ای ڈی اور ضیاء الدین یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ حفاظتی سیشن منعقد کیے گئے۔حفاظت کے ساتھ صاف ستھرا آپریٹنگ ماحول بھی ضروری ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں کے۔ الیکٹرک نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) کے ساتھ مل کر کراچی میں اپنے کسٹمر کیئر سینٹرز، سب اسٹیشنز اور ایریا دفاتر میں صفائی کے منصوبے شروع کیے۔

ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ورکرز کو اپنی اور اپنی قیادت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایچ ایس ای کی تربیت بھی دی گئی۔ مزید برآں کے۔ الیکٹرک نے ڈرائیونگ لائسنس سندھ کے تعاون سے کی- الیکٹرک کے ملازمین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لیے کیمپ بھی لگایا۔سیپکو کے سیفٹی ڈائریکٹر کاشف قریشی کو بھی کمپنی کے پروٹوکولز اور محفوظ آپریٹنگ ماحول کا مشاہدہ کرنے کے لیے کے۔

الیکٹرک کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سیفٹی ویک کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کاشف قریشی نے بتایا کہ کسی بھی جگہ پر نصب حفاظتی نظام، خواہ وہ کام کی جگہ ہو یا رہائش، ہر ایک کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری اور بنیادی انسانی ضرورت کا حصہ ہے، جسے ہلکا نہیں لیا جا سکتا۔

مجھے خوشی ہے کہ کی-الیکٹرک نے ایک ایسا اقدام شروع کیا ہے جس میں حفاظت کے حوالے سے کئی اقدامات شامل ہیں، جو کام کے دوران محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے سے متعلق تمام ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ دوسرے ادارے بھی اس کی پیروی کرکے اپنے فریم ورک میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔ کی- الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ فلاحی کام اپنے گھر سے شروع کرنا چاہیے اور اس لیے ہم اپنے تمام شراکت داروں کی حفاظت پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مختلف سطحوں پر حفاظتی ضروریات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے میں کوئی کسر نہ رہ جائے۔

سیفٹی ویک ہمارے اس عزم کا عکاس ہے کہ حفاظتی ماحول کتنا ضروری ہے اور اس کو ہم کیسے حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :