
بزنس کمیونٹی اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے، ،سینئر نائب صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس
جمعرات 23 مارچ 2023 14:51
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اس وقت پانچ بلین ڈالر کا درآمدی سامان بندرگاہ پر پڑا ہے جس کو کلیئر نہیں کیاجا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پارٹی نے ادویات درآمد کرنا تھیں مگر بینک نے ایل سی کھولنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش ہے جبکہ مذکورہ بحران سے سروسز سیکٹر بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ تنخواہ دار طبقہ انتہائی کسمپرسی کا شکار ہے کیونکہ افراط زر نے ان کی قوت خرید ختم کر دی ہے۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے صدر ڈاکٹر خرم طارق کی سینٹ سے تقریر کا ذکر کیا اور کہا کہ یہی ادارے فیصلہ سازی کرتے ہیں مگر ان سے کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ سے تاجروں کو پروفیشنل ٹیکس کے نوٹس آرہے ہیں مگر انہیں شیڈول کی کاپی نہیں دی جارہی اور سب کو دوہزار روپے کے نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چند دوکانداروں کو گزشتہ روز نوٹس جاری کیا گیا اور آج جمع نہ کرنے پر ان کی دوکانوں کو علی الصبح سر بمہر بھی کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج وہ ڈائریکٹر ایکسائز سے ملے تو ان دوکانوں کو ڈی سیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے اپنے سرکاری واجبات ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ادا کئے تو متعلقہ افسران ناراض ہو گئے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس کے ذریعے اُن کی اتھارٹی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پراجیکٹ ملک نذیر نے بتایا کہ ایزی پیسہ کے ذریعے آن لائن ادائیگی کی 13جبکہ پنجاب ریونیواتھارٹی کے ذریعے ادائیگی کی 31آپشن موجود ہیں تاہم یہ نظام آہستہ آہستہ جڑ پکڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی ادائیگی کے سلسلہ میں لوگوں کو سہولت دینے کا واحد طریقہ ڈیجیٹلائزیشن ہے۔ انہوں نے تاجر کمیونٹی سے کہا کہ وہ ٹیکس ریٹرن میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی واپسی کیلئے ستمبر میں ضرور درخواست دیں تاکہ ٹیکس وصولی کے ساتھ ود ہولڈنگ ٹیکس کی واپسی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔ تقریب سے سابق سینئر نائب صد ر میاں تنویر احمد، ایگزیکٹو ممبران میاں محمد طیب، راناعاصم،میاں عبدالوحید، سابق ایگزیکٹو ممبر ان اعجاز نثار اور عبداللہ قادری کے علاوہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر احمد حسن نے بھی خطاب کیا۔ بعد میں ورلڈ بینک کی ٹیم نے مختلف ممبران سے انفرادی طور پر ملاقات کر کے مطلوبہ معلومات اور ڈیٹا بھی حاصل کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
جنگ بندی کے بعد پہلے ہی روز اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی، 9475 پوائنٹس کا اضافہ
-
سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی ، 100 انڈیکس ایک لاکھ 16ہزار 466پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
-
پاک بھارت جنگ بندی‘ اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 9900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کمی ریکارڈ
-
ایک سواور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی
-
سٹیٹ بینک ہوم انڈسٹری کے فروغ کیلئے کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائے،خرم طارق
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید15روپے اضافہ
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 15روپے اضافہ
-
تین دن اضافے کے بعدسونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی
-
کمپٹیشن کمیشن اور ایف پی سی سی آئی کے زیراہتمام کمپٹیشن لاء کی اہمیت پر سیشن کا انعقاد
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.