مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض لاہورکے گراؤنڈزکی صورتحال پربرہم، فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کردیئے

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:23

مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض لاہورکے گراؤنڈزکی صورتحال پربرہم، فنکشنل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے پانڈوکی اور رکھ جیڈو میں قائم کرکٹ اسٹیڈیمز کا دورہ کیااس موقع پر انہوں نے گراؤنڈز کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اپ گریڈیشن اور فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، کھیل کے میدان کھلاڑیوں کے ساتھ خوبصورت لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں موجود تمام اسپورٹس سہولیات کا دورہ کروں گا، تمام کھلاڑیوں کے لیے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔مشیر کھیل پنجاب نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔