پنجاب کی تین ہاکی ٹیموں کے چنائو کے لئے ایک روزہ ٹرائلز30 مارچ کوہوں گے
پیر 27 مارچ 2023 16:10
(جاری ہے)
نارتھ پنجاب ٹیم( راولپنڈی ریجن، گجرات ریجن، سرگودھا ریجن، فیصل آباد ریجن) کے ٹرائلز 30 مارچ بروز جمعرات صبح 9 بجے، شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی ہوں گے۔
ٹرائلز کمیٹی برائے نارتھ پنجاب میں سید علی عباس کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ، رانا زبیر انٹرنیشنل شامل ہیں جبکہ محمد یٰسین سیکرٹری ڈی ایچ اے راولپنڈی فوکل پرسن تعینات کئے گئے ہیں۔ ساوتھ پنجاب ٹیم (بہاولپور ریجن،ڈیرہ غازی خان ریجن، ملتان ریجن) کے ٹرائلز 30 مارچ بروز جمعرات صبح 9بجے، مطیع اللہ ہاکی سٹیڈیم بہاولپور ہوں گے۔ٹرائلز کمیٹی برائے ساوتھ پنجاب میں ٹرائلز کمیٹی میں اولمپیئن محمد عمر بھٹہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی ، رائے عثمان اکبر ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ پنجاب، میجر جاوید ارشد منج ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پی ایچ ایف ہوں گے جبکہ محمد ارشد سیکرٹری ڈی ایچ اے بہاولپور فوکل پرسن تعینات کئے گئے ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل( ر) آصف ناز کھوکھر سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے ٹرائلز میں شرکت کے خواہاں کھلاڑیوں کے لئے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اصل عمر تصدیقی دستاویزات (شناختی کارڈ/ نادرا فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ / فارم ب ) بمعہ فوٹوکاپی اور ایک عدد تصویر جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ ایسے تمام ڈیپارٹمنٹل و نان ڈیپارٹمنٹل کھلاڑی جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2002 یا اسکے بعد ہو گی، ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.