شکیب الحسن نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلزمیں اہم اعزاز حاصل کرلیا

جمعرات 30 مارچ 2023 14:48

شکیب الحسن نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلزمیں اہم اعزاز حاصل کرلیا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) بنگلادیش کے اسٹار آل رانڈر شکیب الحسن نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساتھی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ شکیب الحسن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں 136 وکٹیں مکمل کیں۔

(جاری ہے)

اسی کے ساتھ شکیب الحسن نیوزی لینڈ کے ٹم ساتھی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ شکیب الحسن نے 2006ء میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کیا اور تب سے اب تک وہ 114 میچز میں ریکارڈ 136 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 122.33کے اسٹرائیک ریٹ سے 2ہزار 339رنز بنائے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شکیب الحسن کا شمار دنیا کے بہترین آل رانڈرز میں ہوتا ہے۔واضح رہے کہ بنگلادیش نے شکیب الحسن کے 38رنز اور 5وکٹوں کی بدولت آئرلینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں 77رنز سے شکست دے دی۔